ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ساحلی شہر المخا پر قبضہ کر لیا ہے، یمنی حکومت

ساحلی شہر المخا پر قبضہ کر لیا ہے، یمنی حکومت

Fri, 10 Feb 2017 21:44:43    S.O. News Service

صنعاء10فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن کی بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ حکومت کے ترجمان محمد النقیب نے اعلان کیا ہے کہ تاریخی اور ساحلی شہر المخا پر منصور ہادی کی حامی فوج نے اپناقبضہ مکمل کر لیا ہے۔ اس شہر میں ہادی کی حامی فوج چند روز قبل داخل ہوئی تھی اور حوثی شیعہ ملیشیا کو ایک کارنر میں مقید کر کے رکھ دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق شیعہ باغیوں کے ساتھ فوج کی زوردار جنگ کئی ایام تک جاری رہی اوراب باغیوں کو پوری طرح پسپا کر دیا گیا ہے۔ النقیب کے مطابق باغیوں کے ساتھ اْس کے دوسری اتحادی بھی فرار ہو گئے ہیں۔ منصور ہادی کی فوج کو سعودی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں کے ساتھ ساتھ زمینی فوج کا تعاون بھی حاصل ہے۔
 


Share: